مضامین Archives - Shiaqaum Live - Hindi & Urdu News Portal

پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت اور نواسہ رسولۖ کی شہادت کا غم
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں رسول خدا (ص) کی رحلت اور سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کی شب شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔ بعض شہروں میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔ حضرت رسولۖ و نواسہ رسول (ع) کی رحلت و شہادت کے موقع پر مجالس عزا کا سب سے بڑا اجتماع مشہد المقدس میں روضہ حضرت علی ابن موسی الرضا میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی کثیر تعداد موجود ہے اور روضہ رضوی کے تمام صحن اور راہداریاں عقیدت مندوں اور سوگواروں سے مملو ہیں۔

قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ملکی اورغیر ملکی زائرین جمع ہیں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ قم القدسہ کے بعض علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی برآمد کیے جا رہے ہیں جو بارگاہ حضرت معصومہ (س) پہنچ کر اختتام پذیر ہو رہے ہیں-

دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی اور امامزادہ صالح علیہ السلام کا روضہ بھی زائرین سے بھرا ہوا ہے اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔تہران کی تمام مساجد و امامبارگاہوں اور امام زادوں کے روضوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار، رسول اور آل رسول (ع) کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں۔

منگل کی شام سے شروع ہونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ انتیس صفر المظفر یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت تک جاری رہے گا۔ عراق، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کےدیگر شہروں میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسولۖ حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور جلوس ہائے عزا برآمد کئے جارہے ہیں۔

The post پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت اور نواسہ رسولۖ کی شہادت کا غم appeared first on Shiaqaum Live - Hindi & Urdu News Portal.

چلو کربلا چلیں۔۔۔۔۔ مشیِ اربعین: ظہور کی مشق
مشی اربعین ہمیں صرف کربلا کی یاد نہیں دلاتی، یہ ہمیں آنے والے کل کی مشق کراتی ہے۔ آج اگر ہم نے طے کر لیا کہ ظہور کے وقت کہاں ہوں گے، کیا کریں گے، اور کس طرح امام کے ناصرین میں شامل ہوں گے، تو کل جب امام کی ندا آئے گی، ہم لبیک کہنے والوں کی پہلی صف میں ہوں گے۔ لیکن اگر آج ہم نے اپنے کردار کو واضح نہ کیا، تو کل ہم بھی تاریخ کے اُن کرداروں میں لکھے جائیں گے جو وقت پر حق کا ساتھ نہ دے سکے۔

مولانا سید عمار حیدر زیدی قم

نجف سے کربلا کا یہ سفر… یہ کوئی عام واک نہیں۔ یہ وہ راستہ ہے جو ہر قدم پر ہمیں ایک سبق دیتا ہے، ایک مشق کرواتا ہے، اور آنے والے دنوں کی تیاری سکھاتا ہے۔ کربلا میں امام حسینؑ اکیلے رہ گئے تھے، بیعت کمزور ہو گئی تھی، لوگ مال کے لالچ میں، جان کے خوف میں، یا اپنی ترجیحات کے جال میں پھنس کر حق سے ہٹ گئے۔ لیکن انہی دنوں میں کچھ ایسے بھی تھے جو ہر خطرے کو خاطر میں لائے بغیر امام کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ ہانی بن عروہ جنہوں نے مسلم بن عقیل کو اپنے گھر میں پناہ دی اور اسی جرم میں شہید کر دیے گئے۔ حبیب ابن مظاہر، جو کوفہ سے جس طرح سے نکلے وہ سب کے سامنے عیاں ہے تاکہ کربلا پہنچ کر امام کا ساتھ دے سکیں۔ یہ لوگ بتا گئے کہ وفا کا مطلب ہے، ہر حال میں، ہر قیمت پر امام کے ساتھ کھڑا رہنا۔

آج کا مشی اربعین بھی ہمیں یہی سکھا رہا ہے۔ نجف سے کربلا کے راستے پر چلتے لوگ، ایک دوسرے کی خدمت کرتے، تھکے ہوئے زائر کے پاؤں دبانے والے، اجنبی کو کھانا پیش کرنے والے، یہ سب ہمیں وہی سبق یاد دلا رہے ہیں کہ کل جب امام وقت کا ظہور ہوگا تو راستے آسان نہیں ہوں گے۔ دنیا کی طاقتیں رکاوٹیں ڈالیں گی، جیسے آج غزہ میں شہادتیں ہو رہی ہیں مگر غذا پہنچنے نہیں دی جا رہی۔ عوام کے دل غمزدہ ہیں مگر حکومتیں اپنے آقاؤں کے آگے مجبور ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کل ظہور کے وقت یہ طاقتیں ہمارے راستے چھوڑ دیں گی؟ ہرگز نہیں۔ وہ ہر ممکن کوشش کریں گی کہ امام تک پہنچنے کے راستے بند کر دیں۔

یہی وجہ ہے کہ اربعین ہمیں ابھی سے تیاری سکھا رہا ہے۔ اگر آج تم نے اپنے کردار کا تعین نہیں کیا، تو کل میدان میں تمہارا نام ناصرین میں نہیں ہوگا۔ امام کے لشکر میں صرف تلوار والے نہیں ہوں گے۔ کوئی راستے میں کھانے کا انتظام کرے گا، کوئی رہائش کا، کوئی طبی امداد فراہم کرے گا، کوئی اپنے انجینئرنگ کے ہنر سے امام کے لشکر کو سہارا دے گا۔ ہر فیلڈ کے لوگ مل کر امام کی نصرت کا جال بُنے گے۔ اور یہ سب صرف اس وقت ممکن ہے جب آج سے تم اپنے آپ کو اس کام کے لیے تیار کرو۔

دنیا کی حکومتیں جانتی ہیں کہ یہ سفر صرف زیارت نہیں بلکہ ایک عالمی اتحاد اور عملی تیاری کا مظاہرہ ہے۔ اسی لیے اس پر پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان میں اس کا پہلا تجربہ کیا جا رہا ہے، اور افسوس کہ یہ کامیاب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ بڑھ گیا تو ہر ملک میں ایسا نظام رائج کر دیا جائے گا کہ اربعین جیسا اجتماع ممکن نہ رہے، اور جب یہ نیٹ ورک ٹوٹ جائے گا تو ظہور کے وقت امام کے ناصرین کو ایک دوسرے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

مشی اربعین ہمیں صرف کربلا کی یاد نہیں دلاتی، یہ ہمیں آنے والے کل کی مشق کراتی ہے۔ آج اگر ہم نے طے کر لیا کہ ظہور کے وقت کہاں ہوں گے، کیا کریں گے، اور کس طرح امام کے ناصرین میں شامل ہوں گے، تو کل جب امام کی ندا آئے گی، ہم لبیک کہنے والوں کی پہلی صف میں ہوں گے۔ لیکن اگر آج ہم نے اپنے کردار کو واضح نہ کیا، تو کل ہم بھی تاریخ کے اُن کرداروں میں لکھے جائیں گے جو وقت پر حق کا ساتھ نہ دے سکے۔

The post چلو کربلا چلیں۔۔۔۔۔ مشیِ اربعین: ظہور کی مشق appeared first on Shiaqaum Live - Hindi & Urdu News Portal.

زیارت میں سب کی نیابت کیسے کریں؟
طواف اور سلام کی بےشمار درخواستوں کا کیا جواب دیں؟ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ہدایت: مکہ اور مدینہ میں ایک مرتبہ کیا گیا عمل، جو نہ صرف والد اور والدہ بلکہ تمام ہم شہر افراد، حتیٰ کہ غلاموں کی نیابت کو بھی شامل کر لیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے مسجد نبوی (ص) میں ایک ایسا طریقہ بتایا ہے جو ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم پورے شہر کے لوگوں کی طرف سے نیابت کر سکیں خواہ وہ کوئی بھی ہوں، کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔

ہم سب کی نیابت میں زیارت کیسے ادا کریں؟

روایت ہے کہ: ابراہیم حضرمی کہتا ہے: جب میں مکہ سے واپس لوٹا تو مدینہ میں مسجد نبوی میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا۔ اس وقت آپ قبر رسول (ص) اور منبر کے درمیان تشریف فرما تھے۔

میں نے عرض کیا: “فرزند رسول! جب میں مکہ جاتا ہوں، بعض لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ: ‘میرے نیابت میں سات چکر طواف کرو اور دو رکعت نماز پڑھ لو۔’ لیکن میں سفر میں مصروف ہو جاتا ہوں اور یہ بات بھول جاتا ہوں۔ واپسی پر جب وہ شخص پوچھتا ہے تو مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ کیا جواب دوں۔”

امام علیہ السلام نے فرمایا: “جب تم مکہ جاؤ اور اپنے حج یا عمرہ کے اعمال مکمل کر لو،تو سات چکر طواف کرو، دو رکعت نماز ادا کرو

اور اس کے بعد یہ دعا پڑھو: «اَللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا اَلطَّوَافَ وَ هَاتَیْنِ اَلرَّکْعَتَیْنِ عَنْ أَبِی وَ أُمِّی وَ عَنْ زَوْجَتِی وَ عَنْ وُلْدِی وَ عَنْ حَامَّتِی وَ عَنْ جَمِیعِ أَهْلِ بَلَدِی حُرِّهِمْ وَ عَبْدِهِمْ وَ أَبْیَضِهِمْ وَ أَسْوَدِهِمْ»

«اے اللہ! یہ طواف اور یہ دو رکعت نماز میرے والد، میری والدہ، میری بیوی، میری اولاد، میرے رشتہ داروں، اور میرے تمام شہر والوں کی طرف سے ہو خواہ وہ آزاد ہوں یا غلام، سفید ہوں یا سیاہ۔»

پھر اگر تم کسی سے کہو کہ: “میں نے تمہاری طرف سے طواف کیا اور نماز پڑھی ہے”تو تم سچے ہو گے، جھوٹ نہیں بول رہے۔

اسی طرح، جب تم قبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہنچو،اور جو کچھ تم پر واجب ہے، اسے ادا کر لو، تو دو رکعت نماز پڑھو، پھر رسول اللہ (ص) کے سرہانے کھڑے ہو کر یہ سلام پڑھو: «اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اَللَّهِ مِنْ أَبِی وَ أُمِّی وَ زَوْجَتِی وَ وُلْدِی وَ جَمِیعِ حَامَّتِی وَ مِنْ جَمِیعِ أَهْلِ بَلَدِی حُرِّهِمْ وَ عَبْدِهِمْ وَ أَبْیَضِهِمْ وَ أَسْوَدِهِمْ»

«اے اللہ کے نبی! آپ پر سلام ہو میرے والد، میری والدہ، میری بیوی، میری اولاد، میرے رشتہ داروں، اور میرے تمام شہر والوں کی طرف سے خواہ وہ آزاد ہوں یا غلام، سفید ہوں یا سیاہ۔»

تب بھی اگر تم کسی سے کہو کہ: “میں نے رسول اللہ (ص) کی بارگاہ میں تمہاری طرف سے سلام پیش کیا ہے”تو تم سچے ہو گے۔

یعنی اگر کوئی شخص مکہ یا مدینہ جائے اور طواف، نماز یا سلام کرتے وقت ایک جامع نیت کرے، جیسا کہ امام کاظم علیہ السلام نے سکھایا،تو وہ پورے خاندان، رشتہ داروں، اور پورے شہر کے باشندوں “بلا تفریق” کی نیابت کر سکتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف آسان ہے بلکہ عظیم اجر و ثواب کا بھی باعث ہے۔

The post زیارت میں سب کی نیابت کیسے کریں؟ appeared first on Shiaqaum Live - Hindi & Urdu News Portal.