رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید سردار حاجی زادہ کی کمسن پوتی کے خط کا جواب دیا۔ جس میں انہوں نے قرآن کے چند سپارے حفظ کرنے پر مبارک باد دی۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حاجیزاده کی کمسن پوتی نے قرآن کریم کے چند سپارے حفظ کرنے پر ایک قرآنِ کریم کے ساتھ رہبر انقلاب کے نام اپنا خط ارسال کیا۔


