ترکی اور ایران کے درمیان ہوائی سفر 15 دنوں کے وقفے کے بعد جزوی طور پر بحال
استنبول : ترکی اور ایران کے درمیان فضائی سفر ایران-اسرائیل تنازعہ کی وجہ سے 15 دنوں تک معطل رہنے کے بعد کل جزوی طور پر بحال ہو گیا۔ ترکی کے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادریرالوغلو نے بتایا کہ ایران کے مشرقی شہر مشہد سے استنبول کے لیے پروازیں 27 جون کو دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ” 15 دن کے وقفے کے بعد ترکی اور ایران کے درمیان فضائی سفر جزوی طور پر بحال ہوگیاہے۔”
Read more
